سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں بدھ کو ایک گاڑی کے اندر پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے صحافیوں کو بتایاکہ دھماکہ آج صبح ڈورو کے علاقے لارکی پورہ کے بازار کے قریب ہوا۔ دھماکے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمی افراد کوجن کی شناخت غیر مقامی مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے، طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے حکام موقع پر پہنچ گئے۔