سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)نے جنوبی کشمیر میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔فورسزاہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساںکرنے کے علاوہ گھروں اور بنکوں کی دستاویزات اور موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیے ۔ آخری اطلاعات آنے تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔