بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کا پاکستانی خفیہ ایجنسی کیخلاف پراپیگنڈہ بے نقاب

       
مناظر: 717 | 28 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا تاہم بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کے بعد پاکستانی ایجنسی پر الزام مضحکہ خیز ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایس آئی کیخلاف بھارت کاایک اورجھوٹاپروپیگنڈابےنقاب ہوگیا ، مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنےکےمذموم پروپیگنڈے میں شب وروز مصروف ہیں اور بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرےکی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا ، اب بوکھلاہٹ کے شکاربھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کےقتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا۔ ہردیپ سنگھ کےقتل پر بھارتی ایجنسیوں کےملوث ہونےکی تصدیق پہلے ہی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے اور ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کےبعد پاکستانی ایجنسی پر الزام مضحکہ خیز ہے۔
بھارتی میڈیا کسی بھی دہشت گردی کا الزام بغیر ثبوت اور تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پر ڈال دیتا ہے، پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پربھارتی میڈیا پاکستان کوفوری موردالزام ٹھہراتا رہا ہے اور بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کاالزام بغیرکسی ثبوت پاکستان کے سر تھوپ دو۔ بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں اور ہمسایوں کیخلاف جعلی نیٹ ورک کا استعمال عالمی امن کیلئے بدترین خطرہ ہے۔ بھارت کی مودی سرکار کےہاتھوں دنیا بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے ، مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے، رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0