پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:آزادی پسند کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کے والد وفات پا گئے

       
مناظر: 352 | 29 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی شہید کے والد عبدالمجید وانی مختصر علالت کے بعد آج سرینگر میں وفات پا گئے ۔ان کی عمر 85برس کے لگ بھگ تھی اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ سرینگر کے علاقے سرائے بالا میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے کئی رہنما شریک تھے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں عبدالمجیدوانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی،سید یوسف نسیم ، ،میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب، شیخ عبدالمتین،امتیاز وانی، راجہ شاہین، منظور احمد ڈار، سید مشتاق گیلانی ،عدیل مشتاق وانی اور دیگر شامل تھے۔
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے بھی ایک بیان میں عبدالمجید وانی کی وفات پر دکھ اور فسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی میںبیش بہا قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی۔
بھارتی فوجیوںنے اشفاق مجید وانی کو 30مارچ 1990کو سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا تھا.

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0