پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوجیوں نے ماہ ستمبر میں 13کشمیریوں کو شہید کیا

       
مناظر: 500 | 1 Oct 2023  

 

سرینگریکم اکتوبر(نیوز ڈیسک)  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ ستمبر میں 13کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 9کشمیریوں کو مختلف جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔ایک ماہ کے دوران علاقے میں بھارتی پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے آٹھ نوجوان شدید زخمی ہوئے۔کم از کم 157شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اس دوران محاصرے و تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کی 248کارروائیاں کی گئیں اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچایا گیا۔ .

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0