اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عدالت کا وحید پرہ کو والد کے علاج کے لیے کشمیر سے باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار

       
مناظر: 665 | 2 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں این آئی اے کی عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کے کینسر کے علاج کے لیے جموں و کشمیر سے باہر جانے کی اجازت مانگی تھی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید الرحمان پرہ کو رواں سال جنوری میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے ایک مقدمے میں ضمانت منظورکئے جانے کے صرف تین دن بعد دوبارہ گرفتار کیاگیا تھا۔ وحید پرہ نے این آئی اے عدالت کے خصوصی جج سندیپ گنڈوترا کے سامنے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کینسر کے مرض میں مبتلا اپنے والد کے علاج کے لیے دہلی اور ممبنی جانے کی اجازت مانگی گئی تھی۔اس سے پہلے عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے بھی انکارکردیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0