جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ فوجیوں نے پیر کو ضلع راجوری کے مختلف دیہات میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ فوجیوں نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی۔آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا۔