ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک سرکاری ہسپتال میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 12نومولود بچوں سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریاست کے ضلع ناندید کے شنکر رائو چوان سرکاری ہسپتال کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہلاکتیں ہسپتال میں ادویات کی کمی کے باعث ہوئیں۔ہسپتال کے ڈین نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں 12 نومولوبچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 بالغ افراد کی موت سانپ کے کاٹنے اوردیگر مہلک بیماریوں کی وجہ سے ہوئی۔انہوں نے کہاکہ 70سے 80کلومیٹر دور تک سے مریض ہسپتال آتے ہیں کیونکہ یہ علاقے میں موجود واحد ہسپتال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد بعض اوقات ادارے کے بجٹ سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے ادویات کی قلت کاسامنا کرنا پڑتاہے۔