جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آزادی پسند کشمیریوں اور قابض بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ میں 5فوجی ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق راجوری ضلع میں واقع گاؤں سوم بروہ میں مقامی کشمیری آزادی پسندوں اور قابض بھارتی افواج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔
اس جھڑپ کے دوران، تین کمانڈوز اور ہندوستانی فوج کے دو سپاہی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور سی آر پی ایف کے دو ارکان زخمی ہوئے۔
مقامی آزادی پسند جنگجوؤں اور ان کے اہلکاروں کے نقصان کے خوف سے ہندوستانی فوج نے گزشتہ رات آپریشن منسوخ کردیا جسے آج صبح دوبارہ شروع کرنے کی اطلاعات ہیں ۔