جمعہ‬‮   10   اکتوبر‬‮   2025
 
 

بھارتی حیدر آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے انتہائی گندی جگہ کی تصاویر سامنے آگئیں

       
مناظر: 436 | 4 Oct 2023  

 

حیدر آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی شہر حیدر آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کا میچ جاری ہے تاہم اس سٹیڈیم کے سٹینڈ سے کچھ ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے میزبان ملک بھارت کی کاوشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ بھارتی سپورٹس صحافی نے سٹیڈیم کے اندر سے تصاویر شئیر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی نشستیں گند سے بھری ہوئی ہیں اور تصویر میں ہر جگہ اتنا گند ہے کہ وہاں بیٹھا بھی نہیں جا سکتا ۔ بھارتی صحافی کے اس پیغام پر لوگوں نے کہا کہ یہ پرانی تصویریں ہیں اور سٹیڈیم کے سٹینڈ اچھی حالت میں ہیں جس پر بھارتی صحافی نے ایک اور پیغام میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کی ٹکٹ شئیر کرتے ہوئے بتا یا کہ میں ابھی سٹیڈیم میں ہی موجود ہوں ۔