سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق احمد توحیدی کے بڑے بھائی غلام محمد طویل علالت کے بعد آج سوپور کے علاقے جلال آباد میں انتقال کر گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد گزشتہ کئی برس سے صحت کے شدید مسائل سے دوچار تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں عبدالاحد پرہ ، وحید احمد گوجری اور بشیر احمد سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ دریں اثناءحریت رہنماوں اور تنظیموں نے فاروق احمد توحیدی کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔