منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کر رکھی ہے ، مشعال ملک

       
مناظر: 532 | 5 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  انسانی حقوق اور خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ملینیم ایجوکیشن گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو تعلیم کے حصول کے حق سے محروم رکھنے کیلئے جنگ جیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے۔

تاکہ جبری طریقوں کے ذریعے وہاں کے عوام کو تعلیم سے محروم رکھا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے ملک کی ترقی میں حصہ لینے کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنایاسکتا ہے ۔مشعل ملک نے کہاکہ تعلیم یافتہ افراد کو غلام نہیں بنایا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت نے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے تاکہ جبری طریقوں کے ذریعے وہاں کے عوام کو تعلیم سے محروم رکھا جاسکے۔