جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

میر واعظ کا عوامی مجلس عمل کے رکن محمد یوسف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 340 | 6 Oct 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )  جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے تنظیم کے دیرینہ رکن محمد یوسف خان کے سرینگر میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے ایک بیان میں مرحوم محمد یوسف خان کی تنظیم کے تئیں خدمات اور قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی خدمات اور صلاحیتیں عوامی مجلس عمل کیلئے وقف کر رکھی تھیں ، انکی پچاس برس سے زائد عرصے تک تنظیم کے ساتھ وابسگتی رہی اور وہ ایک طویل عرصے تک اپنے شہید قائد میر واعظ مولوی محمد فاروق کے شانہ بشانہ اسے ایک فعال تنظیم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔
میرواعظ نے کہا کہ محمد یوسف خان کے انتقال سے تنظیم کی صفوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے شاید ہی پر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے لیے مرحوم کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی او ر غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناءمحمد یوسف خان کی نماز جنازہ میں عوامی مجلس عمل کے اراکین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں تنظیم کے ایک وفد نے مرحوم کے گھر جا کرلواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0