جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہندو توا غنڈوں نے سکول میں ا قبالؒ کی نظم ”لب پہ آتی ہے دعا“ پڑھانے پر استاد کو تشدد کو نشانہ بنا ڈالا

       
مناظر: 705 | 6 Oct 2023  

 

احمد آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست گجرا ت میں ہند و انتہا پسندوں نے علامہ محمد اقبالؒ کی دعائیہ نظم ”لب پہ آتی ہے دعا“ طلباءسے پڑھوانے پر ایک استاد کو پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد کے سکول میں ایک تقریب کے دوران طالب علموں کی جانب سے اقبالؒ کی مشہور نظم ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ پڑھنے کے بعدہندوتوا غنڈوں نے مولک پاٹھک نامی استاد پر حملہ کیا۔ انتظامیہ نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے تقریب کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ہندو غنڈوں کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں پولیس اہلکاروںکی موجودگی میں استاد کو بہیمانہ سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0