اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کو ہائی جیک کرنے کی جعلی قوم پرستوں کی کوشش ناکام

       
مناظر: 407 | 6 Oct 2023  

 

مظفرآباد (پیارا کشمیر نیوز ڈیسک )آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر بھر میں مہنگائی کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، مرکزی شاہرات رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئیں۔ہڑتال کے باعث مارکیٹیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہیں، میرپور اور پونچھ یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
مہنگائی کیخلاف احتجاج جو کہ کشمیری عوام کا حق ہے مگر اس حوالے سے کچھ تشویشناک انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس احتجاج کو ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جسے 99فیصد کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ کشمیری عوام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کی آڑ لے کر کچھ شر پسند عناصر پاکستان مخالف بیانات پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ جعلی قوم پرست بیرونی فنڈنگ اور باہر سیٹل ہونے کیلئے اس احتجاج کے سامنے تصاویر بنا کر اور چند غلیظ نعرے مار کے ان منفی نعروں اور تصاویر کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتے ہیں مگر ہم کشمیری ان تمام شر پسندوں کے منفی ایجنڈوں کی نفی کرتے ہیں اور ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0