منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی لڑکا دم توڑ گیا

       
مناظر: 282 | 7 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک کم عمر لڑکا زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے بدھ کے روز ضلع کے علاقے وتر گام وانی ہامہ میں ساحل بشیر ڈار کی گردن میں گولی مار دی تھی۔وہ گزشتہ شام سرینگر کے صورہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔