اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا

       
مناظر: 754 | 7 Oct 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آبادیاتی تبدیلی لانے اور علاقے میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اپنی ریاستی دہشت گردی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے آبادکاری کے اپنے نوآبادیاتی منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اس نے اپنے تازہ ترین اقدام میں” اپنی زمین برائے بے زمین سکیم کے تحت“ اب تک 9ہزار افراد کو پانچ مرلہ فی کس زمین الاٹ کی ہے۔ یہ بات جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز کپواڑہ میں صحافیوںسے گفتگو کے دورا ن بتائی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی اکثریت بھارتی ہندوو¿ں کی ہے۔

مودی حکومت نے پہلے ہی بھارتی صنعت کاروں کوصنعتوں کے قیا م اور انہیں مقبوضہ علاقے میں مستقل طور پر آباد کرنے کیلئے ہزاروں کنال اراضی دے چکی ہے۔ اس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں عارضی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو نام نہاد اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت دی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اور علاقائی سیاسی جماعتوں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) نے کہا ہے کہ یہ اسکیم مودی حکومت کے علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ انتظامیہ نے علاقے کے 1.99 لاکھ بے زمین لوگوں کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرنا شروع کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0