جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک سڑک حادثے میں تین مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے علاقے ہمبل میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔مرنے والوں کی شناخت مینے کمار، لال چند اور کرن جیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سنجے کمار، منجیت سنگھ، خوشحال کمار، منٹو کمار اور سناہر لال شامل ہیں۔
دریں اثناء ضلع پونچھ میں دالان پل کے قریب نالہ بیتار سے ایک شخص کی نیم بوسیدہ لاش برآمد ہوئی۔ادھرضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں ایک شوروم آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگیا۔