اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تحریک حریت کے وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

       
مناظر: 898 | 9 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے ایک وفد نے آج سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق سے ملاقات کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے قائدین کی مسلسل نظربندی اور پکڑ دھکڑ کے باوجود جدوجہد آزادی کوہرسطح پر جاری رکھنے ، کارکنوںسے مسلسل رابطہ رکھنے اور ان کی خوشی و غمی میں شریک ہونے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد نے میرواعظ عمر فاروق کو بتایا کہ علمائے کرام ، مساجد کے امام صاحبان اور خطیبوںکے ذریعے متعلقہ طبقات کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے جس میں وہ میر واعظ کشمیراور علما ء فورم کے قائد ہونے کے ناطے اہم کردار اداکرسکتے ہیں تاکہ جمود کی موجودہ صوتحال کو ختم کیا جاسکے۔وفد نے بتایا کہ ائمہ اور خطیب حضرات کا شہداء کے گھروں میں جانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔وفد نے بتایا کہ تحریک آزادی کوایک بارپھر ٹھوس بنیادوں پر منظم کرنا شہداء سے کئے گئے وعدے کا تقاضا ہے۔میر واعظ عمرفاروق نے وفد کی باتوں کو غورسے سنا اوران سے تفاق کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0