اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

لداخ:برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 3لاپتہ

       
مناظر: 925 | 10 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ ریجن میں مائونٹ کون کے قریب آج برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین لاپتہ ہو گئے۔
قابض بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی الٹی ٹیوڈ وارفیئر سکول اور بھارتی فوج کے آرمی ایڈونچر ونگ کے تقریبا 40 فوجیوں کا دستہ لداخ میں مائونٹ کون کے قریب معمول کی تربیتی سرگرمیاں کررہا تھا۔تاہم فوجی دستہ برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک فوجی کی لاش تودے کے نیچے سے نکال لی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سیزن کے دوران پہاڑوں پر”ٹرین دی ٹرینر” عنوان کے سے مشقیں کی جاتی ہیں جن کا مقصد شرکا کو کوہ پیمائی کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0