جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

زہر کی سپلائی جاری ، بیرون ملک برآمد کئے گئے بھارتی ساختہ 2اور سیرپ زہریلے قرار

       
مناظر: 430 | 10 Oct 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ساختہ کھانسی کے ایک سیرپ سے دنیا بھر میں 141بچوں کی ہونیوالی ا موات کے کئی ماہ بعد بھارت کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورس میڈیسنزنامی کمپنی کے کھانسی اور اینٹی الرجی کے سیرپوں کو زہریلاقراردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کمپنی کے کھانسی کے شربت ڈائیتھیلین گلائکول یا ایتھیلین گلائکول ماردہ پایاگیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سال کے وسط میں گیمبیا، ازبکستان اور کیمرون میںبہت سے بچوںکی اموات ہوئی تھیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے اپنی ماہانہ رپورٹس میں کسی بھی ڈائیتھیلین گلائکول یا ایتھیلین گلائکول کو زہریلا مادہ قراردیا ہے ۔ ریاست گجرات کے فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے کمشنر ایچ جی کوشیا نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ نورس کی فیکٹری کا معائنہ کرنے کے بعد فیکٹری بند کرنے اور اسکی بنی ہوئی ادویات واپس منگوانے کا حکم دیاگیا تھا۔کمشنر کے مطابق کمپنی ادویات کی تیاری کیلئے مینوفیکچرنگ کے معیاری طریقوں پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام رہی ہے اورصحت عامہ کے وسیع تر مفاد میںفیکٹری کو پیداوار بند کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نورس کمپنی کھانسی کا شربت برآمد کرتی ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے اگست میں تصدیق کی تھی کہ بھارتی دواساز کمپنی کی طرف سے عراق میں بجھوائے جانے والے کولڈ آئوٹ شربت کی ایک کھیپ میں ڈی ای جی اور ای جی کی ناقابل قبول مقدار موجود تھی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0