ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

غزہ: اقوام متحدہ کے زیرانتظام 88 اسکول ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل

       
مناظر: 545 | 11 Oct 2023  

 

غزہ (نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے زیرانتظام 88 اسکولوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا،غزہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یواین آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے غزہ کے باشندوں کے لیے خوراک کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے 88 اسکولوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ یو این آر ڈبلیو اے کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک لاکھ 77 ہزار افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو 12 دن تک خوراک اور پانی فراہم کرسکتے ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹریواین آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ ہم بہت پریشان ہیں، سپلائی کے حوالے سے مشکلات ہیں۔ ہم خود بنکرز میں موجود ہیں کیونکہ بمباری جاری ہے خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس سے غزہ میں یواین اسکول بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پناہ مانگی ہے جب کہ اسرائیل فوج نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں پر بھی بمباری شروع کردی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0