حیدر آباد دکن (نیوز ڈیسک ) ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پورے پاکستان میں جشن منایا جارہا ہے، کرکٹ فینز ان لمحات کو خوب انجوائے کررہے ہیں اور قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں،ایسے میں ایک ایسے کرکٹ فین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے انڈین ٹیم کی شرٹ پہن رکھی ہے لیکن اس نے ہاتھ میں پرچم پاکستان کا تھاما ہوا ہے ،تصویر میں نظر آنے والا لڑکا پاکستان کی جیت کیلئے انتہائی پرجوش نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تو تعاصب پسند بھارتیوں نے اس کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کوئی پاکستانی جھنڈا اٹھائے لڑکے کو غدار کہہ رہا ہےتو کوئی اسے پاکستان جانے کا مشورہ دے رہا ہے۔ ایک صارف نےتو یہاں تک لکھ دیا کہ 1947 کے بعد بھارت میں موجود مسلمان غیرقانونی رہ رہے ہیں۔