اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

       
مناظر: 305 | 11 Oct 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں دو نہتے نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا تھا اور بہیمانہ تشدد کے بعد گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں گھر پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔ کشمیری پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور بے دریغ آنسو گیس کی شیلنگ کی۔مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے سیاہ قانون کی منظوری کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نے 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے جب کہ مختلف سرچ آپریشنز میں بھارتی فوج نے درجن سے زائد گھر بھی مسمار کردیے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0