\
بدھ‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ایک مدرسے کی عمارت کو مسمار کر دیا

       
مناظر: 923 | 11 Oct 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک دینی مدرسے دارالعلوم کی عمارت کو مسمار کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے چیوا کلاں میں مدرسے کی عمارت کو مسمار کیاہے۔گزشتہ سال مارچ میں بھارتی فوجیوں نے اس عمارت میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ایک بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی سفارش پر کی گئی ہے۔این آئی اے نے دارالعلوم کے منتظمین کو بھی گرفتار کیا تھا جو ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔