بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

رضوان کے سری لنکا کیخلاف جیت فلسطینیوں کے نام کرنے پر بھارتی آگ بگولا

       
مناظر: 609 | 12 Oct 2023  

 

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت فلسطینیوں کے نام کرنا بھارتیوں کو پسند نہ آیا۔ حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور محمد رضوان کو 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ۔

محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ‘یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کے لیے ہے’، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر نے لکھا کہ’ جیت میں اپنا حصہ ملانے پر خوشی ہے لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص طور پر عبد اللہ شفیق اور حسن علی جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت کو آسان بنایا’۔
تاہم رضوان کا جیت غزہ کے بہن بھائیوں کےنام کرنا بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کو بالکل نہ بھایا اور انہوں نے آئی سی سی سے سوال کردیا۔
وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر رضوان کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ 2019 کے ورلڈکپ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے آئی سی سی سے سوال کیا کہ کیا رضوان کے اس عمل کی اجازت ہے؟

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0