بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت سچ کو چھپانے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ، کانگریس

       
مناظر: 974 | 13 Oct 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مودی حکومت سچ کو چھپانے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جے رام رمیش نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس“ پر لکھا کہ مودی حکومت کا تازہ ترین شکار کمپٹرولر اینڈآڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے تین اہلکار ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیش کی گئی ایک رپورٹ میںسرکاری سکیموں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا پردہ فاش کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ میں دوارکا ایکسپریس وے کی لاگت میں چودہ سو فیصد اضافے اور ٹینڈرنگ میںدھاندلی کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ میں ہائی وے منصوبوں سے چھتیس سو کروڑ روپے کے غلط استعمال ، بولی لگانے کے غلط طریقہ کار اور بھارت مالا سکیم کی لاگت میںساٹھ فیصد اضافے کے بارے میںبھی بات کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں کی رپورٹنگ کرنے والے سی اے جی کے تین عہدیداروکا تبادلہ مودی حکومت کی بدعنوانی کو چھپانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ کانگریس رہنما نے تبادلوںکے احکامات فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0