لاہور( نیوزڈیسک) سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد باکسر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگیا ہوا ہے ، عابد باکسر کے ہمراہ اس کے دو گن مین بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم دونوں گن مینز کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ، عابد باکسر کے ساتھ چند اشتہاری ملزمان کے فرار ہونے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے صرف عابد باکسر کے فرار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ عابد باکسر کو ماڈل ٹاؤن میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، عابد باکسر پر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ گرفتاری کے بعد عابد باکسر کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کیا گیا تھا۔