اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جامع مسجد سرینگر کو سیل اور میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ نظر بند کرنے کی مذمت

       
مناظر: 744 | 14 Oct 2023  

سرینگر ( نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انتظامیہ کی طرف سے تاریخی مسجد کو ایک مرتبہ پھر سیل کر کے لوگوںکو یہاںنماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے اور میر واعظ عمر کو پھر سے گھر میں نظر بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف کی طرف سے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے آج صبح سویرے جامع مسجد کے تمام دروازے بند کردیے اور انجمن کو مطلع کیا کہ آج مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے ۔ بیان میں کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو بھی ایک مرتبہ پھر گھر میں نظر بند کر کے انہیںدینی فرائص کی ادائیگی سے روک دیا۔ بیان میں کہاگیا کہ میر واعظ کو حال ہی میں چار برس سے زائد عرصے کی طویل نظر بندی کے رہا کیا گیا تھااور اب پھر انہیں نظر بند کیا گیا جو سراسر بلا جواز ہے۔
دریں اثنا رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر اردن نے میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر 2024 کے لئے دنیا بھر کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر اردن ایک غیر سرکاری اسلامی ادارہ ہے جسکاصدر دفتر دارلحکومت عمان میں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0