جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

سرینگر : مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹر چسپاں

       
مناظر: 960 | 14 Oct 2023  

 

سری نگر)نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھرمظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیلی طرز کی وحشیانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں لکھا ہے کہ ”ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت مقبوضہ جموںوکشمیرمیں جبر و استبدد کے اسرائیلی ماڈل کی تقلید کر رہا ہے“۔

پوسٹرز میں یہ بھی لکھا ہے ”فلسطینی اور کشمیریوں دونوں کو آبادکاری کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ فلسطینیوں کو بھی انتہائی جبر کا سامنا ہے اور انہوں نے رد عمل کا اظہار کیا، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری ہندوتوا کی جانب سے شروع کی گئی آبادکاری کے استعمارہ اقدامات کا بھر پور جواب دیں۔

پوسٹروں میں کہا گیا کہ بھارتی اور اسرائیلی قبضے دنیا کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔پوسٹرآزادی پسند تنظیموںجموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، وارثین شہداءاور سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے چسپاں کیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0