جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: حضرت شیخ العالم ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

       
مناظر: 945 | 14 Oct 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی ؒ کا عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ضلع بڈگام کے علاقے چرار شرف میں جہاں شیخ العالم ؒ کی زیارت موجود ہے گزشتہ روز عقیدت مندوںکا تانتا بندھا رہااور ہزاروں زائرین نے نماز جمعہ ادا کی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عقیدت مند جوش و خروش کے ساتھ شیخ العالم ؒ کے آستانہ عالیہ کے احاطے میں داخل ہوتے رہے اور اپنے اپنے حاجات کی روانی کیلئے دعائیں کرتے رہے۔نماز جمعہ میں خواتین سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔ زائرین نے آستانہ عالیہ میں رات بھر شب خوانی کی جس دوران امن و سلامی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

علمائے دین اور مبلغین نے اس موقع پر حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی ؒ کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔