باغ (نیوز ڈیسک) آزاد جموں وکشمیرکے ضلع باغ میں مقیم مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر نے ضلع باغ کے علاقے منگ بجری میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت عبدالغنی لون ،محمد رفیق ڈار،ارشاد احمداور نذیر چوہان نے کی اوراس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے ۔اس موقع پرمقررین نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں پر جاری اسرائلی مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے اسرائلی مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیااور عالم اسلام سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے اورفلسطینی بھائیوں کی مدد کرے ۔