اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دہلی ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت گرفتاری کے خلاف نیوز کلک کے بانی کی درخواست مسترد کر دی

       
مناظر: 216 | 15 Oct 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) دہلی ہائی کورٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کے خلاف نیوز کلک کے بانی پرابیر پورکیاستھا اوران کے ساتھی امیت چکرورتی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پولیس ریمانڈ میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرابیر پورکیاستھا اور امیت چکرورتی نے استدلال کیا تھا کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو انہیں گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی اور ٹرائل کورٹ نے ان کے وکلاء کی عدم موجودگی میں ریمانڈ کا حکم دیا ہے۔درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس تشار را ئوگیڈیلا نے کہا کہ گرفتاری کے طریقہ کارمیں کوئی کوتاہی یا قانونی یا آئینی دفعات کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور ریمانڈ آرڈر قانون کے مطابق ہے۔ جج نے بتایا کہ گرفتارہونے والے کو گرفتاری کی وجہ24گھنٹوں کے اندر بتانا ضروری ہے اوریو اے پی اے کے تحت تحریری طور پروجہ بتانا لازمی نہیں ہے۔تاہم عدالت نے کہا کہ پولیس کو اب گرفتاری کی وجہ تحریری طور پر پیش کرنا ہوگی ۔نیوز پورٹل کے بانی کی درخواست پر عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست نا قابلیت سماعت ہونے کی بنیاد پرخارج کر دی جاتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0