اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شبیر شاہ کا جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہ ہونے کے عزم کا اعادہ

       
مناظر: 637 | 16 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماشبیر احمد شاہ نے بھارت کے ناجائز قبضے سے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد ہرصورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کرنے پرانہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال کر انکے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل کشمیریوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور عوام میرابہترین اثاثہ ہیں۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت آزادی پسند جماعتوں پر پابندی لگانے، حریت رہنمائوں اورتنظیموںکے گھروں اور دفاتر کو سیل کرنے اور کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ شبیر شاہ نے کہاکہ ہم پھانسی کے تختے پر بھی یہ اعلان کریں گے کہ کشمیر ایک تنازعہ ہے اور جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کی قیادت نے بھارتی مظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے ہیں اور نہ ہی ڈالیں گے کیونکہ آزادی ان کا مقدر ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0