اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد مارے گئے

       
مناظر: 563 | 17 Oct 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پہلی جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں ہوئی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ کارروائی کے دوران سپاہی ساجد اعظم شہید ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ میران شاہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وارث خان شہید ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0