بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پونچھ : پولیس کی حراست میں نوجوان کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم

       
مناظر: 953 | 17 Oct 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یاسین ایم چودھری نے ضلع میں پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی موت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
الفت حسین نامی کشمیری نوجوان گزشتہ روز پولیس کی حراست میں جاں بحق ہو گیا تھا ۔ تاہم پولیس نے دعویٰ کیا تھاکہ نوجوان نے سرنکوٹ پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں خودکشی کی تھی۔جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے اہلخانہ نے الفت حسین کی پولیس کی حراست میں موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے الفت حسین کی پولیس کی حراست میں جن حالات میں موت ہوئی ا س کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔متاثرہ خاندان کے مطالبے اورسرنکوٹ کے تحصیل دار کی رپورٹ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ مینڈھر محمد جہانگیر خان کو اس واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0