بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے شبیر شاہ کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کرسکتا،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

       
مناظر: 901 | 17 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن پر درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی اور ان کی تنظیم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کے ذریعے حریت رہنماء کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔

پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس اور مختلف دیگرحریت تنظیموں کی طرف سے سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، گاندربل اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے۔ سینئرحریت رہنماء شبیر احمد اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت حریت قیادت کو ڈرانے دھمکانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم مقاصد میں ہرگزکامیاب نہیں ہو گا۔ پوسٹروں میں مزید کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام اورحریت قیادت بھارتی تسلط سے آزادی کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ پوسٹروں کو ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی اپ لوڈ کیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0