راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سپاہی وارث خان شہید (عمر 27 سال، ساکن کرک) کو ان کے آبائی علاقےمیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا،وہ 16 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوانوں،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔