بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

راجوری میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلم جوڑے کی جان لے لی

       
مناظر: 263 | 18 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )مودی حکومت نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی غرض سے شہریوں کو قتل کرنے کے لیے بھارتی فوج اور پولیس کے حمایت یافتہ اپنے ہندوتوا گروپوں کو متحرک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی، آر ایس ایس، وشواہندو پریشد، بجرنگ دل اور ولیج ڈیفنس گارڈز کے ناموں سے منظم ان ہندوتوا گروپوں نے آج ضلع راجوری میں ایک مسلمان جوڑے کوقتل کر دیا۔ محمد اعظم اور اس کی اہلیہ گلزار بیگم کی گلے کٹی لاشیں ضلع کے علاقے بگلا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس بہیمانہ قتل کے لیے براہ راست ہندوتوا گروہوں پر انگلی اٹھائی ہے۔
ایک اور واقعے میں اسی ضلع میں ایک کشمیری نوجوان الفت حسین پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سرنکوٹ تھانے میں الفت حسین کی لاک اپ میں موت کی مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیرمیں ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ضلع کے علاقوں مانیہال ، آلورہ اور ڈی کے پورہ میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے یہ کارروائیاں مشترکہ طور پر کیں۔ بلال احمد شاہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بلال کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں فاروق توحیدی، محمد سلیم زرگر، یاسمین راجہ، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، محمد یاسین عطائی، میر شاہد سلیم، مولانا مصعب ندوی، امتیاز ریشی اور محمد اقبال نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت نے عالمی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرح صیہونی اسرائیلی حکومت نے اپنے ہی وطن میں فلسطینیوں کی زندگی جہنم بنا رکھی ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں نوآبادیاتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں اور مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر قتل عام کر رہی ہیں۔
وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والا واحدزمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے آج ضلع رامبن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس سے 200سے زائد گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ آج دوسرے روز بھی وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری اور جموں خطے کے میدانی علاقوں میں بارش جاری رہی جس سے سردی کی لہر پیدا ہوگئی۔
ضلع راجوری میں فوجی کیمپ کے اندر ایک بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ ضلع پونچھ کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی فوج کے مطابق حادثاتی فائرنگ کے ایک واقعے میںایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0