جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کی صبح جموں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں8 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ای ڈی نے یہ چھاپے سابق وزیر لال سنگھ کی اہلیہ اور ایک سابق سرکاری آفیسر کی طرف سے چلائے جانیوالے ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے سلسلے میں مارے ہیں۔ ای ڈی نے منگل کی صبح جموں ، کٹھوعہ ، پٹھانکورٹ میں آر بی ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے چھاپے مارے۔ آر بی ایجوکیشن ٹرسٹ کی چیئرپرسن سابق وزیر لال سنگھ کی اہلیہ کانتا اندوترا ہے ۔ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ کیس اکتوبر 2021میں درج کیا گیاتھا اور سی بی آئی نے اس ضمن میں چار ج شیٹ بھی مجاز عدالت دائرکی ہے۔چارج شیٹ کے مطابق ایجوکیشن ٹرسٹ کو 5 جنوری اور7 جنوری 2011 کے دوران 329کنال اراضی غیر قانونی طورپر الاٹ کی گئی ہے ۔ایجوکشن ٹرسٹ پراس 329کنال اراضی کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے ۔ ای ڈی نے ایجوکیشن ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور اس سے وابستہ دیگر عہدیداروں کے علاوہ اس وقت کے محکمہ مال کے آفیسروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور تلاشی لی ۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے ای ڈی کے جموں میں 8 مقامات پر چھاپے
مناظر: 903 | 18 Oct 2023