سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکے عرس کی مناسبت سے میر واعظ عمر فاروق 5 ربیع الثانی(21اکتوبر) کوبعد از نماز ظہر آستان عالیہ حضرت دستگیر صاحب سرائے بالا سرینگر میں خطبہ ارشاد فرمائیں گے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق 9 ربیع الثانی( 25 اکتوبر) کو بعد نماز ظہر ڈھائی بجے سرینگر کے علاقے خانیار میں آستانہ عالیہ حضرت پیر دستگیر صاحب پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم انجمن اوقاف نے بیان میں کہا کہ میر واعظ عمر فاروق حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی دعوتی اور اصلاحی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔