بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

چینی صدر سے شی جن پنگ سے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی ملا قات

       
مناظر: 344 | 20 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین کے صدر شی جن پنگ سے پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لئے چین آئے ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز شی جن پنگ نے کہا کہ وہ پاکستان کی تمام حکومتوں کی جانب سے ”بیلٹ اینڈ روڈ“کے تعاون کی فعال حمایت اور اس میں شمولیت کو بے حد سراہتے ہیں۔ اس سال چین – پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران سی پیک کی تعمیر نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو موثر طریقے سے فروغ دیا ہے، اور یہ ”بیلٹ اینڈ روڈ“کی مشترکہ تعمیر کا ایک اہم تاریخی منصوبہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک پارٹنر اور فولاد جیسے مضبوط دوست ہیں۔ جب دنیا میں شدید نوعیت کی تبدیلیاں بڑھ رہی ہیں اور دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔
ایسے میں چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیا کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے اور پاکستان، قومی سلامتی، استحکام اور معاشی خود انحصاری کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ چین، پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مفید باہمی تعاون کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر، نئے عہد میں چین۔پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز کرنے نیز عالمی و علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0