اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

ہونڈا پاکستان نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

       
مناظر: 530 | 21 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی سب سے مقبول موٹر سائیکل کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کی سال 2024ء کیلئے قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اٹلس ہونڈا کی سی ڈی 70 سمیت دیگر ماڈل کی موٹر سائیکلوں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، اس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 40 فیصد ہے۔ چند روز قبل ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قیمتوں میں بڑی کمی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم اٹلس ہونڈا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی تھی۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کے بعد ایسی اطلاعات تھیں کہ ہونڈا 70 کی قیمت میں 22 ہزار روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 اور سی جی 125 گولڈ کی قیمت میں 38 ہزار 500 روپے تک کمی کردی جائے گی۔ افواہوں کے بعد اٹلس ہونڈا کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کمپنی اپنی مقبول ترین موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں کررہی۔ ہونڈا موٹر سائیکل کے پاکستان میں مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ ہونڈا سی ڈی 70، ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے ۔۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم، ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے۔۔۔ہونڈا سی جی 125، 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے۔۔۔ ہونڈا سی جی 125 سیلف، 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے۔۔۔ہونڈا سی بی 125 ایف، تین لاکھ 90 ہزار 900 روپے۔۔۔ہونڈا سی بی 150 ایف، 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے۔۔۔۔ہونڈا پرائیڈر، 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے۔۔دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے ہونڈا سی ڈی 70 کے 2024ء ماڈل کے فیچرز سے بھی پردہ اٹھادیا۔ کمپنی کے مطابق اس میں 4 اسٹروک سنگل سلینڈر ایئر کولڈ انجن ہوگا، پیٹرول کیپسٹی 8.5 لیٹر، 82 کلو وزن، فیول ایوریج 55 کلو میٹر فی لیٹر، زیادہ سے اسپیڈ 80 کلو میٹر شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0