جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

عمران خان ضدی سیاستدان ،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، شیخ رشید

       
مناظر: 441 | 21 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی نجی ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’میرے سوال منیب فاروق کیساتھ‘‘ میں شرکت کی اور میزبان منیب فاروق کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، میرا بھتیجا راشد بیٹے کی جگہ ہے اسے بتایا کہ اب چلے سے فارغ ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راشد کو بتا نہیں سکا اس لیے ان کو میری فکر ہوگئی، چلے میں عمر کے اس حصے میں کافی چیزیں سوچنے کا موقع ملا، اس چلے میں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،سب نے تعاون ہی کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میں 9مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا۔ میں نے 9 مئی کے واقعات کی 10 مئی کو مذمت کی ۔میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا۔9 مئی واقعے میں غیر سیاسی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیلئے عام معافی کا مطالبہ بھی کیا۔جو کچھ ہوا اس کی ہر وقت مذمت کی جانی چاہئے۔ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔سیاستدان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہئے۔ ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا،سیاستدانوں اور اداروں کو ملکر چلنا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا فوج سے بنا کر رکھنی چاہئے ۔ قومی سلامتی کی سائفر سے متعلق میٹنگ میں موجود تھا۔3 آدمی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے فوج سے مذاکرات کر رہے تھے ۔
تینوں آدمیوں نے اپنی اپنی جماعت بنا لی ہے۔میری بھی کوشش تھی اس میں حصہ ڈالوں۔مجھ سے ایم کیو ایم نے بات کی تو اندازہ ہو گیا تھا ہمارا کام ختم ہوگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی ایک ضدی سیاستدان ہے۔ انٹرویو کے آخر میں انہوں نے میزبان منیب فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے گھر آئے اور ان کا انٹرویو کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0