\
بدھ‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی مسافر جہاز میں لڑپڑے، ایک دوسرے پر لاتوں مکوں کی برسات

       
مناظر: 240 | 30 Dec 2022  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بینکاک ائیرپورٹ پر پرواز میں دو بھارتی مسافر لڑپڑے۔ یہ واقعہ بینکاک ائیرپورٹ سے کلکتہ جانے والی غیر ملکی پرواز میں پیش آیا جس میں دو بھارتی مسافر لڑپڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کی برسات کردی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 28 دسمبر کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ فضائی میزبانوں کے روکنے کے باوجود مسافروں کے درمیان دھینگا مشتی ہوئی۔