ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام 7دہائیوں سے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں: رپورٹ 

       
مناظر: 711 | 21 Oct 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اس پر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیاتھا۔کشمیری ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر جومسلم اکثریتی علاقہ ہے ،کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے اور انہیں یہ حق 1947کے تقسیم ہندکے منصوبے کے تحت دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر کے عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنے ثقافتی اور مذہبی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ شامل ہوناچاہتے ہیں۔تاہم05 اگست 2019 کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام نے کشمیری عوا م کی ان خواہشات کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے بعد خطے میں ناانصافی اور انسانیت سوز طوفان برپا ہوگیاہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے کی کوشش میں سنسر شپ اور جبر کا سہارا لیاہے۔بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی اور اسلامی بنیاد پرستی کے سے منسوب کیا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی اور مذہبی حقوق سمیت تمام بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب ہیں۔ مساجد اور مذہبی اجتماعات کے علاوہ سماجی و مذہبی تنظیموں کو پابندیوں کا سامنا ہے، لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت پختہ ہے ۔کشمیری عوام نے اپنی منفرد شناخت اورثقافت کو مٹانے کی بھارت کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات کے ناموں اور سرکاری زبان کو تبدیل کرکے تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0