جموں (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج سڑک کے ایک حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے کندنی کے قریب ایک کار سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ہلاک ہونے والوں میں مدن لعل، راکیش کمار اور دھیان سنگھ شامل ہیں ۔
کشتواڑ: سڑک حادثے میں 3افراد ہلاک
مناظر: 352 | 21 Oct 2023