اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت مسلمان غیر محفوظ ، ہندو ہمسایوں نے مسلمان خاتون کی جان لے لی 

       
مناظر: 815 | 22 Oct 2023  
ممبئی (نیوز ڈیسک ) مکان پر قبضہ کرنے کے لئے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو ہمسایوں نے مسلمان خاتون کومٹی کا تیل چھڑک کرزندہ جلا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق  افسوسناک واقعہ بوکارو شہر  کے قریبی علاقے بانسگوڈا  میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 اکتوبر کو زمین کے تنازع پر خاتون امیشا پروین  کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی۔ پروین کو بوکارو جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔
پروین اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے باہر گئی تھی کہ 15 سے 20 گاؤں والوں کے ہجوم نے اس کے گھر پر حملہ کیا۔ جب وہ گھر واپس آئی تو حملہ آوروں نے اسے آگ لگا دی۔ پروین کے بیٹے مجیب علی کا کہنا ہےکہ وہ بھی اپنی ماں کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہوا۔ علی نے مزید بتایا کہ ان کا پڑوسیوں کے ساتھ  اراضی کا تنا زع تھا۔مارافری پولیس اسٹیشن کے انچارج اشیت خاکا نے  کہا ہے کہ  ملزموں کی شناخت کا پتہ کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ خاتون  کا بیان ریکارڈ  کرلیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0