سرینگر ( نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں آج سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور7 افراد زخمی ہو گئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاکہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر جانے والی ایک گاڑی قاضی گنڈ میں زیگ پوسٹ کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں بھارتی ریاست اتر پردیش کی رہائشی خاتون ہلاک جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قاضی گنڈ اور ویری ناگ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔