بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مہاراشٹر: پولیس اہلکار کی نام پوچھ کر دو مسلمانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

       
مناظر: 380 | 22 Oct 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک پولیس اہلکار نے دو مسلمان نوجوانوں سے نام پوچھ کر ان پر گولیوں کی بوچھاڑکر دی جس کے نتیجے میں عظیم سید نامی نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ نفرت انگیز واقعہ مہاراشٹر کے شہر تھانے میں 8روز قبل پیش آیا ہے ۔ متاثرہ نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ان پر معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے دباؤ ڈالتی رہی ۔ دو مسلمان نوجوان تھانے کے علاقے پڑگھا میں بائیک پر جا رہے تھے کہ ایک سنسان علاقے میں سورج دیو رام نامی پولیس اہلکار نے انہیں روکا، ان سے نام پوچھے اور نام جانتے ہی ان پر گولیوں کی بوچھا ڑ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ عظیم سید اور انکا چچا زاد بھائی 27سالہ فیروز شیخ زخمی ہو گئے ۔ عظیم بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ فیروز تاحال زیر علاج ہیں۔ پولیس نے ملزم سورج دیورام کو گرفتار کر لیا ہے ۔ وہ ممبئی پولیس کی کوئک رسپانس ٹیم کے ساتھ وابستہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0